کیا آپکو پتہ ہے کہ گوگل ایڈ سینس کے ذریعے دنیا بھر میں لوگ ہزاروں روپے کماتے ہیں؟

معزز ساتھیو
 یہ سن 2007کے ابتدائی مہینے تھے میں نے اخبار میں اشتہار دیکھا کے انٹرنیٹ کی مدد سے ڈالر کمائیں کیونکہ یہ تو میری پہلے ہی سے جستجو تھی کہ انٹرنیٹ کے ذریعے کس طرح کمایا جاتا ہے؟ اس شوق میں فوراً دیئے گئے پتے

پر پہنچ گیا اور وہاں سے معلومات حاصل کیں۔ لیکن جب ان کی فراہم کردہ معلومات اور انکی رجسٹریشن فیس کے بارے میں مجھے علم ہوا تو میں فوراً سمجھ گیا کہ رجسٹریشن کروانے کیلئے پیسوں کا بندوبست کرنا میرے بس کی بات نہیں اس لیے میں وہاں سے ناکام لوٹ آیا۔ خیر جوں جوں وقت گزرتاگیا میں نے اخبارات میں مختلف اشتہارات دیکھے اور ان میں سے چند ایسے اشتہارات کو منتخب کیا جس میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ ہماری کوئی رجسٹریشن فیس نہیں، میں فوراً وہاں پہنچ گیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے کمانے کے ذریعے سیکھ کر فوراً ایڈسینس کا اکائونٹ بنالیا اور اس پر کام شروع کردیا۔ لیکن یہ کیا! تھوڑے دن ڈالرز میں کمائی کرنے کے بعد میرا ایڈ سینس کا اکائونٹ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا کیونکہ مجھے وہ طریقے اور وجوہات نہیں پتہ تھیں جن کی مدد سے ایڈسینس کے ذریعے کما یا جاسکتا۔

خیر میں نے دوبارہ ایڈ سینس کا اکائونٹ بنایا اور دوبارہ سیکھے ہوئے گُر آزمانے لگا لیکن گوگل جو کہ اتنی بڑی کمپنی ہے اور لاکھوں بلکہ کروڑوں ڈالروں کا کاروبار کرتی ہے بھلا وہ کیا میرے گُروں میں آنے والی؟ گوگل صرف وہ چاہتی ہے جو کہ اس کی پالیسی ہے۔ اگر کوئی اس کی پالیسی سے ادھر اُدھر ہونے کی کوشش کرتا ہے تو وہ کبھی نہ کبھی اس کو ڈھونڈ نکالتی ہے اور پھر اس کا اکائونٹ بغیر کسی اطلاع کے بند کردیتی ہے۔
جی ہاں!
ایسا میرے ساتھ ایک بار نہیں کئی بار ہوا، لیکن میں نے اپنی جستجو نہیں چھوڑی بلکہ ان عوامل کو تلاش کرنے لگا جس کی وجہ سے مجھے اتنی تکلیف پہنچی اور مجھے میری محنت کی کمائی بھی نہ مل سکی۔پھر کیا ہوا میں نے تمام وہ طریقے چھوڑ کر انٹرنیٹ پر معلومات جمع کرنے میں وقت گزارا اور کسی ایسی چیز کی تلاش میں لگ گیا جس کی مدد سے مجھے انٹرنیٹ کے ذریعے آمدنی کرنے کا کوئی آسان اور مؤثر طریقہ مل جائے۔ کیونکہ یہ بات تو صحیح ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے کمایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے! میری جستجو مجھے کامیابی کی طرف لے گئی اور میں نے اپنی منزل پا لی۔

2 Response to "کیا آپکو پتہ ہے کہ گوگل ایڈ سینس کے ذریعے دنیا بھر میں لوگ ہزاروں روپے کماتے ہیں؟"

  1. Zee says:
    28 January 2012 at 08:57

    آپ نے کیا منزل پا لی کچھ ھمیں بھی بتا دیں

  2. Earn Studio says:
    1 February 2012 at 23:19

    برادر آپ یہ
    site دیکھیں
    http://www.pak.usa.cc

Post a Comment