google adsense

گوگل ایڈ سینس کیا ہے؟ اور آپ کو گوگل ایڈ سینس سے کیا فائدہ ہے؟


کیا آپکو پتہ ہے کہ گوگل ایڈ سینس کے ذریعے دنیا بھر میں لوگ ہزاروں روپے کماتے ہیں؟

معزز ساتھیو
 یہ سن 2007کے ابتدائی مہینے تھے میں نے اخبار میں اشتہار دیکھا کے انٹرنیٹ کی مدد سے ڈالر کمائیں کیونکہ یہ تو میری پہلے ہی سے جستجو تھی کہ انٹرنیٹ کے ذریعے کس طرح کمایا جاتا ہے؟ اس شوق میں فوراً دیئے گئے پتے

پر پہنچ گیا اور وہاں سے معلومات حاصل کیں۔ لیکن جب ان کی فراہم کردہ معلومات اور انکی رجسٹریشن فیس کے بارے میں مجھے علم ہوا تو میں فوراً سمجھ گیا کہ رجسٹریشن کروانے کیلئے پیسوں کا بندوبست کرنا میرے بس کی بات نہیں اس لیے میں وہاں سے ناکام لوٹ آیا۔ خیر جوں جوں وقت گزرتاگیا میں نے اخبارات میں مختلف اشتہارات دیکھے اور ان میں سے چند ایسے اشتہارات کو منتخب کیا جس میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ ہماری کوئی رجسٹریشن فیس نہیں، میں فوراً وہاں پہنچ گیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے کمانے کے ذریعے سیکھ کر فوراً ایڈسینس کا اکائونٹ بنالیا اور اس پر کام شروع کردیا۔ لیکن یہ کیا! تھوڑے دن ڈالرز میں کمائی کرنے کے بعد میرا ایڈ سینس کا اکائونٹ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا کیونکہ مجھے وہ طریقے اور وجوہات نہیں پتہ تھیں جن کی مدد سے ایڈسینس کے ذریعے کما یا جاسکتا۔

خیر میں نے دوبارہ ایڈ سینس کا اکائونٹ بنایا اور دوبارہ سیکھے ہوئے گُر آزمانے لگا لیکن گوگل جو کہ اتنی بڑی کمپنی ہے اور لاکھوں بلکہ کروڑوں ڈالروں کا کاروبار کرتی ہے بھلا وہ کیا میرے گُروں میں آنے والی؟ گوگل صرف وہ چاہتی ہے جو کہ اس کی پالیسی ہے۔ اگر کوئی اس کی پالیسی سے ادھر اُدھر ہونے کی کوشش کرتا ہے تو وہ کبھی نہ کبھی اس کو ڈھونڈ نکالتی ہے اور پھر اس کا اکائونٹ بغیر کسی اطلاع کے بند کردیتی ہے۔
جی ہاں!
ایسا میرے ساتھ ایک بار نہیں کئی بار ہوا، لیکن میں نے اپنی جستجو نہیں چھوڑی بلکہ ان عوامل کو تلاش کرنے لگا جس کی وجہ سے مجھے اتنی تکلیف پہنچی اور مجھے میری محنت کی کمائی بھی نہ مل سکی۔پھر کیا ہوا میں نے تمام وہ طریقے چھوڑ کر انٹرنیٹ پر معلومات جمع کرنے میں وقت گزارا اور کسی ایسی چیز کی تلاش میں لگ گیا جس کی مدد سے مجھے انٹرنیٹ کے ذریعے آمدنی کرنے کا کوئی آسان اور مؤثر طریقہ مل جائے۔ کیونکہ یہ بات تو صحیح ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے کمایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے! میری جستجو مجھے کامیابی کی طرف لے گئی اور میں نے اپنی منزل پا لی۔

مگر کس طرح؟

وہ اس طرح کے میں نے ایک ایسی ویب سائٹ ڈھونڈ نکالی جو کہ مکمل ایڈ سینس کے ذریعے کمانے کیلئے بنائی گئی تھی۔میں نے فوراً زر کثیر خرچ کرکے اس ویب سائٹ کو خرید لیا۔ کیوں کے مجھے علم ہے کے گوگل ایڈسینس ماہانہ رقم ادا کرتی ہے وہ انٹرنیٹ کی ان فرم میں سے نہیں جو دھوکہ بازی کرتی ہو۔ اس بات کا تجربہ مجھے اپنے پچھلے تجربات سے ہوگیا تھا۔ اس ویب سائٹ پر ہر چیز گوگل ایڈ سینس کی پالیسیوں کے عین مطابق تھی۔ جس پر کام کرنے سے اکائونٹ بند ہونے کا ڈر بھی ختم ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایسی مخصوص ٹپس اور ٹرکس اس کے ساتھ مجھے ملیں جس سے میں ماہانہ معقول معاوضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

اچھا چلیں اس سے پہلے کے آپ میرے فری ٹولز کی مدد سے انٹرنیٹ پر کمائیں پہلے مزید کچھ جانتے چلیں کہ

How can Earn mony online in Pakistan

کیا آپ انٹرنیٹ کی مدد سے کمانا
 
چاہتےہیں؟
 
وہ بھی بغیر کچھ خرچ کیے !
 

لیکن آپ اس سے بالکل ناواقف ہیں یا آپ واقف تو ہیں لیکن کام 
 
کرنے کے صحیح طریقے آپ کو معلوم نہیں۔
 
  اور اس کے ساتھ ساتھ
 
1600 پیجز کی ویب سائٹ آپ بالکل فری حاصل کرنا چاہتے ہیں!
اگر یہی بات ہے تو آگے پڑھیں لیکن توجہ کے ساتھ کیونکہ اس ویب سائٹ پر موجود تمام چیزیں بالکل فری ہیں۔ بس آپ کی توجہ کی ضرورت ہے۔ آپ کی مکمل رہنمائی کیلئے اس ویب سائٹ پر مکمل تفصیل موجود ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہم نے آپ کیلئے ایک ایسا ٹول بنایا ہے جس کی مدد سے آپ 1600 نہیں بلکہ سولہ ہزار پیجز کی ویب سائٹ بھی بالکل فری بناسکتے ہیں۔  اب آگے پڑھیے۔۔۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون کون سے طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ انٹرنیٹ کی مدد سے کماسکتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ بغیر کچھ خرچ کیے انٹرنیٹ کی مدد سے کماسکتے ہیں۔
کیا آپ ایڈسینس کے بارے میں جانتے ہیں؟
کیا ایڈسینس کے علاوہ بھی طریقے ہیں جن کی مدد سے پاکستان میں کمایا جاسکتا ہے۔
کیا آپ انٹرنیٹ سے کمانے کے طریقوں کو جاننا چاہتے ہیں لیکن کچھ خرچ کیے بغیر؟
کیا آپ اپنی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں لیکن بغیر کچھ خرچ کیے؟
کیا آپ ڈومین اور ہوسٹنگ کی بہترین سروس حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ بھی بالکل فری؟
کیا آپ انٹرنیٹ سے کما تو رہے ہیں لیکن کچھ زیادہ نہیں کمارہے۔
یاآپ صرف ایڈسینس کی مدد سے کمارہے اور آپ کو دیگر کن کن چیزوں کی ضرورت ہے وہ آپ نہیں جانتے۔
کیا آپ SEOکے بارے میں جانتے ہیں۔
کیا آپ کو پتہ ہے کہSEOکی مدد سے آپ ہزاروں نہیں لاکھوں کماسکتے ہیں۔
کیا آپ کو پتہ ہے کہ پاکستان میں رہتے ہوئے آپ انٹرنیٹ کی مدد سے با آسانی کماسکتے ہیں؟
اگر درج بالا تمام معلومات آپ کو چاہے تو تسلی سے آگے پڑھیں۔

کیا آپکو پتہ ہے کہ گوگل ایڈ سینس کے ذریعے دنیا بھر میں لوگ ہزاروں روپے کماتے ہیں؟

کیا آپکو پتہ ہے کہ گوگل ایڈ سینس کے ذریعے دنیا بھر میں لوگ ہزاروں روپے کماتے ہیں؟

لیکن آخر ایڈ سینس سے کمانے کیلئے کیا کیا چیزیں درکار ہوتی ہے؟

تو جواب یہ ہے کہ!
ایڈ سینس سے کمانے کیلئے آپ کو ایک عدد ویب سائٹ درکار ہوتی ہے جس پر ایڈ سینس کے ایڈز چلتے ہیں جو کہ معقول آمدنی کا سبب ہے۔لیکن مجھے علم ہے کہ ویب سائٹ بنانا ہر ایک کے بس nnکی بات نہیں، اسی لیے میں آپ ایک ایسا ٹول بنایا ہے جس کی مدد سے آپ کئی ہزار پیجز کی ویب سائٹ بالکل فری بناسکتے ہیں۔

چلیں اب اصل بات کی طرف آتے ہیں۔ میں آپ کو کوئی بورنگ مضمون پڑھنے کا نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ یہ واقعی ایک دلچسپ مضمون ہے کیونکہ آج کل ہر کوئی انٹر نیٹ کے ذریعے کمانے کے طریقے جاننا چاہتا ہے۔خصوصاً پاکستان میں رہنے والوں کیلئے کیا یہ ممکن ہے؟ ہر ایک کا خیال یہ ہے کہ پاکستان میں رہتے ہوئے انٹرنیٹ کی ذریعے کمانا کوئی آسان بات نہیں میں بھی اسی جستجو میں بہت آگے نکل چکا تھا اور اپنے آپکو ناکام محسوس کرنے لگا تھا، لیکن پھربھی میں نے ہمت نہ ہاری اور اسی جستجوکو لئے انٹرنیٹ پر سرچنگ کرنے لگا اور اپنے مطلوبہ ہدف کو با آسانی حاصل کرنے میں بالآخر کامیاب ہوگیا۔


یقینا آپ بھی اس کی جستجو کرچکے ہوں گے لیکن بظاہر ناکام ہو کر روزانہ اخبارات میں نت نئے اشہارات پڑھ کر ان لوگوں سے یہ ٹرکس حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوں گے۔


کیوں نہیں! میں بذات خود اسی صورت حال سے دو چار ہوچکا ہوں۔ آخر کا ر میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوا۔ لیکن میں چاہتا ہوں کے جس طرح میں ایک معقول انتظام کرنے میں کامیاب ہوا ہوں آپ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں، کیونکہ آج کل کے دور میں گزارا کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ ہر کوئی ڈبل نوکریاں کرنے پر مجبور ہے، لہٰذا اس پیشکش سے فائدہ اٹھا کر آپ اپنا قیمتی وقت اور پیسہ بچائیں۔